لندن: نواز شریف کے گارڈ کے خلاف حملے کے الزام کی تحقیقات ختم

لندن: برطانوی پولیس نے نواز شریف کے گارڈ کے خلاف حملے کے الزام سے متعلق تحقیقات ختم کر دیں۔

سکیورٹی گارڈ فرید نیموچی کے خلاف پی ٹی آئی کے مقامی کارکن نے شکایت کی تھی، ہاتھا پائی کا واقعہ 2 اپریل کو اس وقت پیش آیا جب نواز شریف اپنے دفتر سے نکل رہے تھے۔

سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی کے مالک احسن ڈار نے کہا کہ پولیس نے 6 ماہ کی تحقیقات کے بعد کوئی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ کیا، گارڈ کو مشتعل کرنےکی کوشش کی گئی لیکن اس نے پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کیا۔

احسن ڈار نے مزید کہا کہ نواز شریف کی حفاظت اولین ترجیح تھی، دفاع میں گارڈ کو چوٹیں بھی آئیں، پی ٹی آئی کے کارکن نے سکیورٹی گارڈ پربلاجوازحملہ کرنےکا الزام عائد کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں