کراچی میں ٹھنڈی ٹھار ہواؤں نے موسم سرد کردیا، پارہ 10 ڈگری ریکارڈ

کراچی میں ٹھنڈی ٹھار ہواؤں کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا۔

کراچی میں جمعہ کی رات ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم سرد رہا اورہفتے کی علی الصبح شہر کا درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 9 کلو میٹر اور اس میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر ہوگیا اور اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ پشاورمیں 2.5 ، گلگت میں 6 اور لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں