دوران ڈیوٹی سونے پر نوکری سے فارغ کرنے پر ملازم نے مالک سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا

رات کی شفٹ میں ڈیوٹی کے دوران سونے پر ملازمت سے فارغ کیے جانے والے ملازم نے فیکٹری کے مالک سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں امبرائڈری فرم کے مالک کے رات کی شفٹ کے دوران سونے پر اپنے ملازم دیدانت ٹیکسو کو ملازمت سے فارغ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملازمت سے نکالے جانے پر ویدانت ٹیکسو نے فیکٹری کے مالک سے بدلہ لینے کی ٹھانی اور پھر اپنے دوست کے ہمراہ سورت شہر میں چاقو سے حملہ کر کے فرم کے مالک کلپیش ڈھولکیا، اس کے والد اور انکل کو ہلاک کر دیا۔

سورت پولیس نے تین افراد کے قتل کے الزام میں دو افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی بھی موجود ہے جس میں ملزم کو اپنے ساتھی کے ساتھ تیز دھار آلے کے ساتھ فیکڑی میں داخل ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں