Shane warne

کرکٹ آسٹریلیا کا شاندار انداز میں اپنے لیجنڈری کرکٹر شان وارن کو خراج عقیدت

کرکٹ آسٹریلیا نے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹاپ ایوارڈ ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا نام شین وارن سے منسوب کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہےکہ شین وارن ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ آسٹریلین کرکٹ ایوارڈز کے موقع پر دیا جائے جب کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا مد مقابل ہیں۔

آسٹریلین کرکٹ ایوارڈز کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

شین وارن کو اپنے ہوم گراؤنڈ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ سے خصوصی لگاؤ تھا، کرکٹ آسٹریلیا نے شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شائقین کو فلاپی ہیٹ پہن کر ایم سی جی آنے کا کہا تھا۔

لیجنڈری کرکٹر شین وارن کا انتقال تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں