ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 225 روپے 82 پیسے ہے۔
انٹربینک میں جمعے کے روز ڈالر 225 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 234 روپے 50 پیسے برقرار ہے۔