سہراب گوٹھ کے سامنے فٹ پاتھ اور سروس روڈ اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نےسہراب گوٹھ کے سامنے فٹ پاتھ اور سروس روڈ اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے سامنے بس اڈوں اور گرین بیلٹ پر قائم تجاوزات ختم کر کے اصل فٹ پاتھ اور سروس روڈ اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آئی جی سندھ اور ڈی رینجرز کو تجاوزات کے خاتمے کے لیے نفری کی موجودگی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔

عدالت نے تمام تجاوزات 30 دن میں ختم کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں