لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ قومی سلامتی کو زرداری کے سیاسی نابالغ فرزند کے رحم و کرم پر چھوڑنا مجرمانہ حماقت ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زير صدارت اجلاس ہوا جس میں اراکین کے استعفوں کی تصدیق کے اعلان کے بعد اسپیکر کی بیرونِ ملک دورے پر روانگی کی مذمت کی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق اسپیکر کا جانبدارانہ کردار اور حکومت سے ملی بھگت کو پارلیمان کی توہین قرار دیاگیا۔
اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ چوروں کو این آر او کے تحفظ کی روش ترک کر کے فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے، عوامی مینڈیٹ کی حامل حکومت ہی معیشت سنبھالنے کی اہل ہوگی۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ قوم سوال پوچھ رہی ہے معیشت کی تباہی کے بعد کس کے اشاروں پر داخلی انتشار کو ہوا دی جارہی ہے؟
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کو زرداری کے سیاسی نابالغ فرزند کے رحم و کرم پر چھوڑنا مجرمانہ حماقت ہے۔