وارنر 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانیوالے پہلے آسٹریلوی بن گئے، جشن کے دوران ٹانگ میں تکلیف

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف دو اعزازات اپنے نام کرلیے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والا یہ ٹیسٹ وارنر کا 100واں ٹیسٹ میچ ہے جس میں انہوں نے سنچری اسکور کی اور 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے دنیا کے دسویں بیٹر بنے۔

اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے جاوید میانداد اور انضمام الحق بھی حاصل کرچکے ہیں، اس کے علاوہ اس فہرست میں کولن کاؤڈرے، گورڈن گرینچ، ایلک اسٹیورٹ اور رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں۔

تاہم وارنر 200رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، آسٹریلوی بیٹر ڈبل سنچری کے جشن کے دوران ٹانگ میں تکلیف کا شکار ہوئے۔

اس سے قبل انگلینڈ کے جو روٹ نے گزشتہ برس بھارت کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں