دنیا بہت ترقی کرچکی ہے اور اسی ترقی کے دوران شادی کے دعوت نامے بھی جدید سے جدید ترین انداز اپنانے لگے۔
تاہم ان دنوں سوشل میڈیا پر 90 سال پرانا اردو میں تحریر کیا گیا ایک شادی کارڈ وائرل ہے جو حال ہی میں کراچی سے تعلق رکھنے والی ٹوئٹر صارف سونیا باٹلا نے اپنے دادا کی شادی کا دعوت نامہ لکھتے ہوئے شیئر کیا ، شادی کے کارڈ نے دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت سمیٹ لی
My grandparents’ wedding invitation circa #1933 #Delhi pic.twitter.com/WRcHQQULUX
— Sonya Battla (@SonyaBattla2) December 30, 2022
سونیا نے ٹوئٹر پوسٹ میں دعویٰ کیا ہےکہ ان کےدادا دادی کی شادی کا کارڈ 1933 میں لکھا گیا تھا جب کہ شادی دہلی میں ہوئی
شادی کی دعوت میں نیاز مند ابراہیم کی جانب سے اپنے بیٹے حافظ محمد یوسف کی شادی جو کہ 23( اپریل 1933 میں ہونا قرار پائی تھی) میں شرکت کیلئے مہمانوں کو گلی قاسم جان میں مدعو کیا گیا تھا، شادی کے کارڈ میں مہمانوں کو اگلے روز 24 اپریل 1933 کو ولیمے کیلئے بھی مدعو کیا گیا ہے ۔
دعوت نامے میں بارات روانگی سوا 11 بجے اور ولیمے کیلئے صبح 10 بجے کا وقت درج ہے۔
سونیا کی پوسٹ کو چند ہی دنوں میں 9 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے پسند کیا جاچکا ہے۔