نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملنے پاکستان اور بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی کرکٹر ایڈم ملنے نومبر میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث پاکستان اور بھارت کے ساتھ ہونے والی ون ڈے سیریز سے اب دستبردار ہوگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم میں شامل بلیئرٹکنرکو ایڈم ملنےکی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔