خوفنا ک کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کو انجریز سے صحتیابی کیلئے 3 سے 6 ماہ کا وقت لگے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کار حادثے کا شکار ریشبھ پنت 3 سے 6 ماہ ٹیم کو بھی جوائن نہیں کرپائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی کرکٹراترکھنڈ کے میکس دہرادون اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے سر، کمر اور دائیں گھٹنے پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق دائیں گھٹنے میں لیگامنٹ انجری کو ٹھیک ہونے میں 3 سے 6 ماہ کا وقت لگے گا جس کے باعث ریشبھ کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کا بھی امکان نہیں ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ریشبھ فی الحال ہوش میں ہیں اور بات چیت بھی کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ریشبھ پنت کی گاڑی کو ریاست اترکھنڈ سے نئی دلی آتے ہوئے خوفناک حادثہ پیش آیا تھا، بھارتی وکٹ کیپر کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث ریشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔