102 سالہ جوڑے کی شادی کی 80 ویں سالگرہ ، خوشحال زندگی کا راز کیا؟

محبت کرنے والے لوگ دنیا میں طویل ساتھ رہنے کی خواہش رکھتے ہیں اور امریکی جوڑے کا یہ خواب شاید پورا ہوگیا کیونکہ حال ہی میں 102 سالہ جوڑے نے اپنی شادی کی 80 ویں سالگرہ ساتھ منائی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے رابرٹ اور ایڈتھ کی ملاقات 1936 میں ہائی اسکول میں فٹ بال میچ کے دوران ہوئی جہاں رابرٹ اپنے والد کے ساتھ میچ دیکھنے گئے تھے لیکن اس میچ کے بعد رابرٹ ایڈتھ کے سحر سے نہ نکل پائے اور پڑھائی ختم ہونے کے بعد دونوں نے 26 دسمبر 1942 میں شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران خوشحال جوڑے نے اپنی طویل ازدواجی زندگی کے رزا سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو ہی سب کچھ اور زندگی تصور کرتے ہیں، ساتھ ہی اپنی ازدواجی زندگی کے دوران ہم سونے سے پہلے اپنی ناراضگی دور کردیتے ہیں، یہی ہماری 8 دہائیوں پر مشتمل خوشگوار اور خوشحال ازدواجی زندگی کا راز ہے۔

واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے امریکی ریاست کیلورینا سے تعلق رکھنے والے جوڑے ( ہربرٹ اور زلمیرا)کو 86 سال 290 دن پر مشتمل ازدواجی تعلق قائم رکھنے پر طویل مدتی ازدواجی تعلق پر ورلڈ ریکارڈ سے نوازا تھا، ہربرٹ اور زلمیرا کو یہ اعزاز 2011 میں ہربرٹ کے انتقال پر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں