بھارت میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو بلڈنگ کی تیسری منزل سے پھینک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جس سے متعلق پولیس کا بتانا ہےکہ شوہر راجیو کمار ایک نجی اسکول کا ٹیچر ہے، اس نے لڑائی جھگڑے کے بعد اپنی بیوی کو گھر کی تیسری منزل سے پھینکا جس سے وہ شدید زخمی ہوئی۔
پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کی بیٹی کا بیان قلمبند کیا گیا ہے جس کےمطابق شوہر نے بیوی سے کسی گھریلو مسئلے پر جھگڑا کیا اور اسے گلے سے پکڑ کر بلڈنگ سے نیچے پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔