شان مسعود کا ولیمہ کب اور کہاں ہوگا؟ کارڈ سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹر اور پاکستان سُپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود 21 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

33 سالہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پشاور سے تعلق رکھنے والی میشے خان سے پشاور میں ہی 21 جنوری 2023 کو شادی کریں گے جب کہ ان کے ولیمے کی تقریب کراچی میں ہوگی۔

کرکٹر کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27 جنوری بروز جمعے کو ہوگا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

شان کے ولیمے کی تقریب رات 8 بجے شروع ہوگی۔

شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے فرزند ہیں، ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکریٹری فنانس رہ چکے ہیں، 3 بہن بھائیوں میں شان مسعود کا دوسرا نمبر ہے۔

یاد رہے کہ شان مسعود کے بعد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے فروری میں شادی کرنے والے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں