آسٹریلوی بیٹر مارنوس لبوشین کی جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران گراؤنڈ میں سگریٹ جلانے کے لیے استعمال ہونے والے لائٹر سے ہیلمٹ کو ریپیئر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سڈنی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلون اننگز کی بیٹنگ جاری تھی کہ اس دوران اچانک اوور کے اختتام پر مارنوس لبوشین کی جانب سے ڈگ آؤٹ کی طرف سگریٹ جلانے والا لائٹر لانے کا اشارہ کیا گیا جس پر سارے حیران و پریشان رہ گئے۔
اور کمنٹریٹر کی جانب سے بھی مارنوس لبوشین کے مطالبے پر ہنستے ہوئے ماضی میں آسٹریلوی بیٹر کی جانب سے کی گئی عجیب حرکات سے متعلق بتایا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لبوشین باقاعدہ طور پر ڈگ آؤٹ میں بیٹھے کھلاڑیوں کو سگریٹ جلانے کے لیے استعمال ہونے والا لائٹر لانے کا اشارہ کر رہے ہیں۔
جب ڈگ آؤٹ سے ساتھی کرکٹر لائٹر لے آئے تو مارنوس لبوشین نے اپنا ہیلمنٹ اتارا اور بیٹنگ کے دوران ہیلمٹ کے اندر آنکھوں کے سامنے آنے والی چیز کو جلا کر اسے سیٹ کیا
Running repairs for Marnus Labuschagne! 🚬#AUSvSA pic.twitter.com/IdSl0PqicV
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 4, 2023
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی لبوشین کی لائٹر کی مدد سے ہیلمنٹ ریپیئر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پیج پر ڈالی گئی جسے اب تک 50 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔۔