کورونا کے خطرے کے پیش نظر کراچی ائیرپورٹ پر حفاظتی اقدامات

کراچی: ملک میں کووڈ کے پھیلاؤں کے خطرات کے پیش نظر کراچی ائیرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات پر ائیرپورٹس پر جراثیم کش اسپرے جاری ہے، ڈس انفیکشن اسپرے آمد اور امیگریشن ہالوں میں کیا جارہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ بالخصوص بین الاقوامی پروازوں کے بعد ڈس انفیکشن عمل کویقینی بنایا جاتا ہے، تمام لاؤنجز اور کنکورس ایریا میں بھی ڈس انفیکشن کا عمل جاری ہے، اسی کے ساتھ بین الاقوامی فلائٹ آمد کے 2 فیصد مسافروں کی رینڈم سیمپلنگ بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں