جنیوا: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ سیلاب متاثرین کے لیے ملنے والی امداد کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے گا اور تھرڈ پارٹی آڈٹ کرائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں انتونیو گوتیرس نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تباہی اور عالمی مالیاتی نظام کے دیوالیا پن کا ایک ساتھ شکار ہوا۔
اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے ملنے والی امداد کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے گا اور تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائےگا۔
اس کے علاوہ فرانسیسی صدر نے بہادری سے تباہی کا مقابلہ کرنے پر پاکستانی عوام کو سراہا جب کہ ترک صدر طیب اردگان کا مشکل کی گھڑی میں حکومت اورپاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا۔