عمران خان پر حملہ: جائے وقوعہ سے 2 ماہ بعد کنٹینر ہٹادیا گیا

پنجاب کے شہر وزیرآباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملےکی جگہ سے 2 ماہ 6 روز بعدکنٹینر ہٹا دیا گیا۔

عمران خان پر حملے کے بعد سے کنٹینرجائے وقوعہ پر موجود اورکرائم سین کارڈن آف تھا۔

تاہم اب کنٹینر عدالتی حکم سےسپرداری پرپی ٹی آئی کےضلعی صدر محمد افضل چیمہ کےحوالےکردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں