برطانیہ کی پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

جنیوا: برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے ترقی اینڈریو مِچل نے ملاقات کی جس میں انہوں نے سیلاب زدگان کی بحالی میں برطانیہ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اسی کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان ازبکستان تجارت بڑھانے اور تجارتی راہداری پرکام تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم سے چیئرمین چائنا انٹرنیشنل کو آپریشن نے بھی ملاقات کی جس میں ایم ایل ون اورکراچی سرکلر ریلوے منصوبوں پر جلد کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں