عمران خان کیخلاف جانا کسی سیاسی جماعت کیلئے سیاسی موت سےکم نہیں: اسد عمر

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہےکہ عمران خان یا پی ٹی آئی کیخلاف جانا کسی بھی سیاسی جماعت کےلیے سیاسی موت سےکم نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ ضرور لیں گے، اپوزیشن کے کہنے پر نہیں جب ضرورت ہوئی وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان یا پی ٹی آئی کیخلاف جانا کسی بھی سیاسی جماعت کےلیے سیاسی موت سےکم نہیں، وفاق کی ساری توانائیاں جھوٹے مقدمات قائم کرنے کیلئے ہیں، ملکی مسائل کا واحد حل نئے الیکشن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں