بھارت کے ساتھ تعلقات کے فروغ کی بات پر بعض برطانوی ارکانِ پارلیمان کا مؤقف سامنے آیا ہے۔
اس معاملے پر برطانوی ارکانِ پارلیمان کا خیال ہے کہ مسئلہ کشمیر کے ہوتے ہوئے برطانیہ اور بھارت کے درمیان جمہوریت کے فروغ پر اشتراک کیونکر ممکن ہے۔
انڈو پیسیفک جھکاؤ کی پالیسی پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی پارلیمان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی باضابطہ میٹنگ میں یہ تحفظات اٹھائے گئے۔
برِصغیر میں علاقائی سکیورٹی اور معاشی ترقی کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل کو مرکزی اہمیت دینے کی بات اس پارلیمانی میٹنگ میں پاکستان کے سینئر صحافی، دانشور اور تجزیہ کار مشرف زیدی کی جانب اٹھائی گئی۔