گولڈن گلوب ایوارڈ : بہترین ڈرامہ اداکارو ں کا ایوارڈ آسٹن بٹلر اور کیٹ بلینشیٹ کے نام

لاس اینجلس میں 80 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی تقریب کے دوران بہترین ڈرامہ اداکار کا ایوارڈ آسٹن بٹلر نے اپنے نام کرلیا۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈ کی 80 ویں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں 2022 کے دوران ا مریکی فلم اور ٹیلی ویژن پر بہترین کارکردگی پیش کرنے والے فن کاروں کو ایوارڈ دیے گئے۔

ایوارڈ کی تقریب میں آسٹن بٹلر نے بہترین ڈرامہ ایکٹر کا گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کر لیا جب کہ کیٹ بلینشیٹ بہترین ڈرامہ ایکٹریس کا ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں , انہیں ڈرامہ تار پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسٹیون اسپیئلبرگ نے بہترین ہدایتکار کا گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا، انہیں یہ ایوارڈ فلم دی فیبل مینز کی ہدایتکاری پردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں