اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہےکہ آئین میں معاشی حالات کے سبب انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
سینیٹر علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ پی ڈی ایم کو یقین ہوگیا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت بہت زیادہ ہے اور اگر انتخابات ہوئے تو عمران خان کی جیت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں معاشی حالات کے سبب انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ طویل مدت کی غیر سیاسی حکومت لائی گئی تو یہ غیر آئینی ہوگا اور بغاوت کے زمرے میں آئے گا ۔