دورہ بھارت کے لیے آسٹریلیا نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، ڈیوڈ وارنر کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق دورۂ بھارت کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، فاسٹ بولر پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے۔
فاسٹ بولر مچل اسٹارک پہلے ٹیسٹ کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے، وہ انگلی کی انجری کا شکار ہیں، مکمل فٹ ہونے کے لیے وقت درکار ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ 18 رکنی اسکواڈ میں 4 اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے، نیتھن لائن کے ساتھ ٹوڈ مرفی، اشٹن اگر اور مچل سویپسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ پیٹر ہینڈز کومب بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
بارڈر گواسکر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ 9 فروری سے بنگلور میں شروع ہو گا، دوسرا ٹیسٹ 17 فروری سے دہلی اور تیسرا ٹیسٹ یکم مارچ سے دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا جب کہ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 9 مارچ سے احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلوی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، تین ون ڈے میچز 17، 19 اور 22 مارچ کو کھیلے جائیں گے