ایک اور ہنگامہ خیزی کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا۔
گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ پر پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کردیے گئے تھے جس پر وفاقی وزرا اور ایم پی ایز نے منگل کواجلاس میں احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں،ڈاکو ڈاکو اور اعتماد کا ووٹ لو کے نعرے لگائے ۔
حکومتی ارکان نے لابی میں بیٹھے وزیر داخلہ پر تنقید کی، یہی نہیں پنجاب اسمبلی سے واپسی پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی گاڑی پر جوتا بھی پھینک دیا گیا۔