تصاویر: کے ایل راہول اور اتھیا کی شادی کا وینیو سنیل شیٹی کا عالیشان گھر

بالی وڈ سپر اسٹار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول سے شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

جوڑے کی شادی 23 جنوری کو ہوگی جس میں بالی وڈ سمیت دنیائے کرکٹ سے تعلق رکھنے والے اسٹارز کو مدعو کیا گیا ہے۔

راہول اور اتھیا کی شادی کی تقریب کا وینیو سنیل شیٹی کا کھنڈالا میں قائم عالیشان بنگلہ ہے، تاہم تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ریڈیسن ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا جس کے لیے ہوٹل میں بکنگ بھی کروائی جا چکی ہے۔

اس کے علاوہ یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ اتھیا اور کے ایل راہول کے ولیمے کی تقریب شادی کے فوری ہونے کے بجائے ایک یا دو ماہ بعد ہوگی جس میں بڑی تعداد میں بھارت کی شوبز اور اسپورٹس شخصیات شرکت کریں گی۔

کھنڈالا میں قائم سنیل شیٹی کا عالیشان فارم ہاؤس نما بنگلے کی کچھ جھلکیاں ملاحظہ کیجیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں