تیسرا ون ڈے: آسٹریلین ویمن ٹیم کا پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف

آسٹریلین ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو تیسرے ون ڈے میچ میں جیت کے لیے 337 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 23 رنز بنالیے ہیں۔

خیال رہے کہ 3 میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان پر دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں