پارلیمنٹ عوامی مسائل پر ڈائیلاگ اور قانون سازی میں ناکام رہی: لشکری رئیسانی

سابق سینیٹ اور پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر نوابزادہ لشکری رئیسانی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ عوامی مسائل پر ڈائیلاگ اور قانون سازی میں ناکام رہی ہے، نیشنل ڈائیلاگ سے عوام کی آواز پالیسی میکرز تک پہنچائیں گے۔

نیشنل ڈائیلاگ آن دی ری ایمیجنگ پاکستان سیمینار کا انعقاد آج سے کوئٹہ میں کیا جا رہا ہے۔

سیمینار کے حوالے سے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ لوگوں میں علاقائی اور نسلی تقسیم کے حوالے سے وسیع پیمانے پر عدم اطمینان ہے، سب سے زیادہ نظرانداز کیے جانے والے صوبے بلوچستان سے نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کر رہے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے کہا گیا کہ میں اور ساتھی اہم مسائل پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنےکی کوشش کر رہےہیں، سیمینار اس اتفاق رائے کی طرف ایک قدم ہے۔

ادھر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان نے بھی اپنے خیلات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرصے سے سوچ رہے تھے ایسے فورم ہوں جن پر ملکی مسائل پر کھل کر بات ہو سکے، مجھے ایسی کسی بات کا علم نہیں کہ پارٹی چھوڑ رہاہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں