سیف الملوک کھوکھر (ن) لیگ لاہور کے صدر مقرر

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سیف الملوک کھوکھر کو (ن) لیگ لاہور کا صدر بنادیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے مطابق ایم پی اے سیف الملکوک کھوکھر کو پارٹی کی لاہور تنظیم کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف نے پارٹی کے صدر شہباز شریف سے مشاورت کے بعد سیف الملوک کھوکھرکو لاہور کا صدر مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر کا عہدہ پرویز ملک کی وفات کے بعد سے خالی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں