الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب بھر میں ٹرانسفرپوسٹنگ پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمشنرپنجاب نے ٹرانسفر پوسٹنگ کے علاوہ نئے ترقیاتی منصوبوں پربھی پابندی عائد کی ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر حکام کو مراسلہ بھی جاری کیا جس میں سابق وزیراعلیٰ اور سابق وزرا سے پروٹوکول سمیت سرکاری گاڑیاں بھی واپس لینے کے ساتھ ساتھ سرکاری رہائش گاہ، سرکاری ہاسٹلز وگیسٹ ہاؤسز کو بھی خالی کرانےکی ہدایات کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران سیٹ اپ کو روٹین کا کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں