گوجرانوالہ میں ملزمان کو لوڈر رکشے میں عدالت لانے کی وڈیو وائرل ہوگئی۔
پولیس کے مطابق 8 ملزمان کوپولیس موبائل نہ ہونے پرلوڈر رکشے میں لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ان ملزمان کو ڈکیتی، لڑائی جھگڑے اور منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس اہلکاروں کا دعویٰ ہےکہ پولیس وین کا ٹائرپنکچر ہونے کے سبب رکشہ کیا گیا۔