ممبئی: نشے میں دھت خاتون کا جہاز میں ہنگامہ، فلائٹ اٹینڈنٹ کو مکا دے مارا

ممبئی سے ابو ظبی جانے والی پرواز میں نشے میں دھت خاتون نے ہنگامہ مچادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے ابوظبی جانے والی پرواز میں جہاز کے ٹیک آف سے پہلے ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں نشے میں دھت ایک مسافر خاتون نے جہاز میں ہنگامہ برپا کا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز میں سوار ہونے والی خاتون کے پاس اکانومی کلاس کا ٹکٹ تھا لیکن خاتون نے زبردستی بزنس کلاس میں بیٹھنے کی ضد کی، فلائٹ اٹینڈنٹ کی جانب سے خاتون کو سمجھانے پر وہ آپے سے باہر ہوگئی اوراپنے کپڑے اتارنا شروع کردیے۔

اس دوران خاتون نے کپڑے اتار کر جہاز میں بھاگنا شروع کردیا اور فلائٹ اٹیندنٹ کے منہ پر مکا بھی دے مارا۔

جہاز کے عملے کی جانب سے واقعے کی اطلاع دیے جانے پرسکیورٹی عملہ موقع پہنچ گیا اور خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں