لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور سے میڈیکل ٹیمیں پشاور روانہ کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جی نیوز کے مطابق پنجاب کے نگران وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹر عامر خان سے رابطہ کیا اور نہیں ہرقسم کی امدادی معاونت کی پیشکش کی ہے۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق پروفیسرکامران کی سرپرستی میں 13 رکنی ٹیم برن یونٹ جناح اسپتال لاہور سے پشاور روانہ ہو رہی ہے، زخمیوں کے لیے ادویات، خون اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ برن یونٹ کی ٹیم پشاوربم دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج، معالجہ کویقینی بنائے گی۔