شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا: عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف پر معیشت اور جمہوریت تباہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعہ آئی امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتا، شہبازشریف اتنا بے شرم کیسے ہوسکتا ہے، شہبازشریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف نے ڈھٹائی اور فسطائیت کے ذریعے معیشت اور جمہوریت کوتباہ کیا، انہوں نے بنیادی انسانی حقوق سلب اور قانونی کی حکمرانی ختم کرکے جمہوریت،معیشت کو تباہ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی انہی حرکتوں کے سبب دہشت گردی بھی پھیلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں