فیصل آباد: اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے نادر ٹاؤن میں سویاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مارکر سبسڈائز سرکاری آٹے کے 600 سے زائد تھیلے برآمد کرلیے۔
ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ہمراہ سویاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور اس دوران فیکٹری سے سبسڈائز سرکاری آٹےکے 600 سے زائد تھیلے برآمد کرلیے۔
فیکٹری سے 10 کلو والےسرکاری آٹے کی 2600 خالی بوریاں بھی برآمد ہوئی جب کہ اس دوران ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا جسے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔