حکومت کی نہیں عوام کی نمائندہ ہوں، اشرافیہ پر بوجھ ڈالنے سے متعلق سوال پر مریم کا جواب

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں اشرافیہ خود آگے بڑھ کر قربانی دے۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے مریم نواز سے پوچھا کہ مشکل فیصلے عوام کیلیے، اشرافیہ پر بوجھ کب ڈلےگا؟

صحافی کے سوال پر مریم نواز نے جواب دیا کہ جن طبقات کا ذکر کیا وہ آگے بڑھ کر خود قربانی دیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ میں حکومت کی نہیں عوام کی نمائندہ ہوں، یہ فیصلے حکومت کو کرنے ہیں، حکومتی نمائندے رانا ثنا اللہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں