ترکیہ زلزلہ: کئی گھنٹے ملبے تلے پھنسے رہنے کے بعد 28 سالہ گول کیپر انتقال کرگئے

ترکیہ میں پیر کے روز آنے والے زلزلے میں فٹبال ٹیم کے 28 سالہ گول کیپر Ahmet Eyup Turkaslan ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

Ahmet Eyup کے انتقال کی تصدیق فٹبالر کے کلب نے ٹوئٹر پر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ہم احمد کے انتقال پر افسردہ ہیں، زلزلے میں وہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

ٹوئٹ میں فٹبال کلب نے یہ بھی لکھا کہ احمد ایک خوبصورت انسان تھے جنہیں بھلایا نہیں جا سکے گا۔

28 سالہ ترکسلان نے سیکنڈ ڈویژن کلب ینی ملاتیا اسپور میں 2021 میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد انہوں نے اس کلب سے چھ بار کھیلا۔

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ Eyup Turkaslan بھی ان افراد میں شامل ہیں جو زلزلے کے نتیجے میں مبینہ طور پر ملبے تلے پھنس گئے ہیں تاہم اب ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کئی فٹبال کھلاڑیوں کو ملبے کے نیچے سے ریسکیو بھی کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ مردوں کی والی بال ٹیم اور لڑکیوں کی انڈر 14 والی بال ٹیم کے کھلاڑی بھی زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں،کچھ کھلاڑیوں کو زندہ ملبے سے نکالا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں