پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس کے چھوٹے بھائی حسین پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)8 کا حصہ بن گئے۔
رپورٹس کے مطابق حیسن عباس نے پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کو جوائن کرلیا ہے، وہ اسٹرینتھ اورکنڈیشنگ کے ماہر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔
سوشل میڈیا پر ملتان سلطانز کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں حسین عباس نے کھلاڑیوں کو انجری سے بچانے کے حوالے سے اپنے منصوبے کے بارے میں بتایا۔
The #SultanSquad are getting ready for @thePSLt20
Our strength and conditioning specialist Hussain Abbas Mirza talks about the tests the players have gone through as they start their preparations for the season ahead!#LetsPlaySaeen pic.twitter.com/gvcRdERXai— Multan Sultans (@MultanSultans) February 7, 2023
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آٹھواں سیزن 13 فروری سے شروع ہوگا، ایونٹ کے لیے ٹیموں نے بھرپور تیاری شروع کردی ہے۔
گزشتہ روز پی ایس ایل 8 کے اینتھم کے گلوکاروں کے نام سامنے آئے تھے۔
پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایس ایل 8 کا آفیشل ترانہ معروف گلوکار عاصم اظہر، شائے گِل اور فارس شفیع نےگایا ہے۔
اسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے، پی ایس ایل 8 کے اینتھم کو ایک دو روز میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔