پی ایس ایل کیلئے پاکستان آنے سے قبل کیوی کرکٹر گپٹل اور ایرن ہالینڈ کی ٹوئٹس وائرل

پاکستان سپر لیگ کا نیا سیزن تمام تر رعنائیوں کے ساتھ 13 فروری بروز پیر سے شروع ہونے جارہا ہے جس کے لیے ناصرف مداح بلکہ خود غیر ملکی کھلاڑی بھی پرجوش ہیں۔

پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں پہلی مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے کیوی کھلاڑی مارٹن گپٹل نے اپنے جذبات کا اظہار ویڈیو پیغام اور ٹوئٹ کے ذریعے کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹوئٹر پر گپٹل کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں پاکستانی مداحوں کے لیے کھیلنے کے لیے بہت ہی خوش ہوں، مجھ سے یہ تجربہ حاصل کرنے کا انتظار نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھرے ہوئے اسٹیڈیمز میں کھیلنے کا مزہ آئے گا، پاکستان میں آرہا ہوں۔

اس کے علاوہ کیوی کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹیم کوئٹہ میری نئی فرنچائز اور نیا گھر ہے، میں اپنی ٹیم کے لیے سب کچھ دینے کو تیار ہوں۔

دوسری جانب پی ایس ایل کی معروف پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنا نام بطور پرینٹر دیکھے جانے کے بعد ٹوئٹ پر ردعمل دیا اور لکھا ‘پی ایس ایل کے لیے واپس آنے کا انتظار نہیں ہورہا’۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں