چینی غبارہ مارگرانے کے بعد امریکا کی بات چیت کی درخواست چین نے مسترد کر دی

4 فروری کو چین کے غبارے کو نشانہ بنانے کے بعد امریکا کی جانب سے بات چیت کی درخواست چین نے مسترد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کا کہناہے کہ فون کال کی درخواست پینٹاگون چیف لائیڈ آسٹن اور چینی ہم منصب کے درمیان گفتگو کے لیے کی گئی تھی۔

تاہم چین نےامریکی بات چیت کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پینٹاگون نے تصدیق کی تھی کہ امریکی لڑاکا طیارے نے چین کے جاسوس غبارے کو مار گرایا ۔

پینٹاگون کا کہنا تھا کہ جاسوس غبارہ چین کی جانب سے امریکی فضائی حدود کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہے، غبارے کو جنوبی کیرولائنا کے ساحل پر نشانہ بنایا گیا۔

تاہم جمعہ کے روز چین نے غبارے کی ملکیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ موسم کی صورتحال جانچنے والا غبارہ تھا جو اپنے راستے سے بھٹک گیا تھا۔ امریکی فضائی حدود میں غبارے کے غیر ارادی داخلے اور صورتحال پر افسوس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں