الیکشن سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس انتہائی اہم ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے چیف جسٹس کے ریمارکس کو انتہائی اہم قرار دیدیا۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ الیکشن کے علاوہ کوئی حل نظر نہیں آتا، الیکشن کمشنر نے کہا تھاکہ نومبرکے بعد وہ الیکشن کیلئے تیارہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو آرٹیکل 220 ہے وہ کسی ادارے کو یہ آپشن ہی نہیں دیتا کہ وہ الیکشن میں معاونت کرنے سے انکارکردے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں