پاکستان کے سپر ماڈل حسنین لہری کی گاڑی کو یورپی ملک اٹلی میں خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں ان کی جان معجزانہ طور پر بچ گئی۔
حسنین نے اس بات کا انکشاف اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ انہیں اٹلی کے مشہور سیاحتی مقامی امالفی کوسٹ میں پیش آیا جس کے بعد انہیں ایک نئی زندگی ملی ہے۔
ماڈل نے لکھا ‘میری جان بچ جانے پر میں اللہ کا شکر گزار ہوں، اس حادثے کا اثر بہت ہی برا تھا، یہ حادثہ امالفی کوسٹ کی بلندی پر پیش آیا اور اس سے میری جان بھی جاسکتی تھی لیکن میں خوش قسمت ہوں کہ معجزاتی طور پر بچ گیا’۔
تاہم حسنین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر یہ مینشن نہیں کیا کہ آیا وہ اٹلی گھومنے گئے ہوئے ہیں یا شوٹنگ کے لیے گئے ہیں۔
چند میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حسنین اٹلی شوٹنگ کی غرض سے گئے ہوئے ہیں، حادثے کے بعد وہ شدید زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔