لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول کا بحران برقرار ہے۔
پیٹرول کے بحران کے باعث پنجاب کے شہروں میں کہیں پمپس بند ہیں تو کہیں پیٹرول کے حصول کیلئے لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔
وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے ذخیرہ اندوزی میں ملوث آئل کمپینوں کے خلاف آج سے کارروائی کا اعلان بھی کردیا ہے لیکن پیڑول پمپس مالکان نے حکومت کی دھمکی کو بھی سنجیدہ نہ لیا۔
دوسری جانب ایف آئی اے کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا ٹاسک ملا ہے جس کے نتیجے میں حافظ آباد میں ذخیرہ اندوزی کرنے پر 9 پیٹرول پمپس مالکان پر مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں پیٹرولیم ڈیلرز نے ملبہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر دیا ہے۔