لاہور : ملزمان نے سرکاری آٹا فروخت کرنیوالے ٹرک ڈرائیور سے رقم چھین لی

لاہور: مناواں میں 3 ملزمان نے سرکاری آٹا فروخت کے بعد واپس جانے والا ٹرک مبینہ طورپر لوٹ لیا۔

موٹر سائیکل سوار ملزمان اسلحہ کے زورپر ٹرک کے ڈرائیور سے 3 لاکھ 90 ہزار روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔

دوسری جانب لاہور میں داتا دربار کے پاس موبائل فون چھین کرفرار ہونے والے ڈاکو کو ٹریفک وارڈن نے قابو کرلیا۔

اس کے علاوہ غازی آباد میں 16 سال کی لڑکی سے ٹیچر کے بیٹے نے مبینہ زیادتی کی جس کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ادھر گوجرانوالہ میں گھر میں ڈکیتی ہوئی جس میں ڈاکوؤں نےاہلخانہ کو یرغمال بناکرچار کروڑ روپےلوٹ لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں