ایلون مسک نے ٹوئٹر کے نئے سی ای او کی تصویر جاری کردی، صارفین حیران پریشان

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کمپنی کے نئے سی ای او کی تصویر شیئر کردی جس پر صارفین حیران پریشان ہیں۔

ایلون مسک نے ایک کتے کی تصویر شیئر کی جس نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور اس ٹی شرٹ پر سی ای او لکھا ہوا ہے۔

مسک نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ‘ٹوئٹر کا نیا سی ای او شاندار ہے’۔

ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ والا سی ای او دوسرے والے سے بہتر ہے۔

https://twitter.com/elonmusk/status/1625695877326340102/photo/1?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1625696076127936512%7Ctwgr%5E51c43e2ee60e49f7652af18dcc1c4189caf7f6ce%7Ctwcon%5Es2_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F317967-

اس کے علاوہ ٹوئٹر کے مالک نے اسی کتے کی تصویر استعمال کرتے ہوئے مزید ٹوئٹس بھی کیں اور کہا کہ اس (کتے) کے پاس بہترین نمبرز اور اسٹائل ہے۔

مسک کی اس ٹوئٹ پر امریکی اداکار کارلو اریکیا نے کتے کو بطور سی ای او خوش آمدید کہا اور لکھا ‘ٹوئٹر میرا پسندیدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بن چکا ہے’۔

ایک صارف نے مسک پر طنز کیا اور لکھا ‘اس تصویر کو فوٹو شاپ کس نے کیا؟’

اپنا تبصرہ بھیجیں