بھارت: نوجوان نے گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش فریزر میں چھپادی

دہلی: بھارت میں قتل کی ایک اور لرزہ خیز واردات ہوئی جس میں لڑکے نے گرل فرینڈ کو قتل کرکے اس کی لاش فریزر میں رکھ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ مقتولہ کا تعلق ججھر سے ہے اور مجرم نجف گڑھ کے گاؤں متراؤں کا رہائشی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فریزر سے لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے ساحل گہلوٹ نامی شخص کو اپنی گرل فریڈ نکی یادیو کو قتل کرکے لاش فریزر میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتاری کے بعد ساحل نے اعتراف کیا کہ اس نے 10 فروری کے روز نکی کو موبائل فون کی ڈیٹا کیبل سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا جس کے بعد نکی کی لاش کو اپنے ڈھابے پر لے جاکر فریزر میں چھپا دیا تھا بعد ازاں وہ اپنے گھر گیا اور اسی دن دوسری لڑکی سے شادی کرلی۔

پولیس کے مطابق ساحل نے بتایا کہ وہ اور نکی 2018 سے تعلق میں تھے اور ایک ہی گھر میں کرائے پر رہ رہے تھے، اس کے نکی سے تعلق کا علم گھر والوں کو بھی تھا تاہم خاندان والوں نے ساحل کی شادی دوسری لڑکی سے طے کردی جس کے بعد گھر والوں کی جانب سے ساحل پر شادی کیلئے دباؤ بڑھنے لگا تھا تاہم اس بات کا علم جب نکی کو ہوا تو نکی کے اعتراض پر ساحل نے اسے قتل کرکے لاش فریزر میں رکھ دی اور اسی دن جا کر کسی اور لڑکی سے شادی کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں