جاوید آفریدی نے زلمی پر جرمانے کو ’صدقہ‘ قرار دیدیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی سی کی جانب سے لگائے گئے 10 فیصد میچ فیس جرمانے کو صدقہ قرار دے دیا۔

گزشتہ شب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے سلو اوور ریٹ جرمانہ کیا۔

اب جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں لکھا کہ 10 فیصد میچ فیس صدقہ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے کیونکہ دونوں فاتح ٹیموں نے ایک اوور مقرر وقت ختم ہونے کے بعد کرایا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی جب کہ افتتاحی میچ میں قلندرز نے ملتان سلطان کو ایک رن سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں