قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جیکب آباد میں کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے افسر سمیت تین افراد کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق برآمد اسلحہ میں 3 گولے، راکٹ لانچر، کلاشنکوف اور میگزین شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ندیم احمد، سلطان چاچڑ اور جہانگیر شاہ شامل ہیں، جن میں سلطان چاچڑ سی ٹی ڈی بلوچستان، سبّی میں اے ایس آئی اور جہانگیر سپاہی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان برآمد شدہ سامان اسپیشل برانچ کے اہلکار علی حسن کو فروخت کرنے لائے تھے، سامان فروخت کی ڈیل سی ٹی ڈی سبّی کے افسر حفیظ رند نے فائنل کرائی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے