بیلجیئم میں ایک کلب فٹبال میچ کے دوران پنالٹی روکنے کے بعد گول کیپر ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز بیلجیئم میں ایک مقامی فٹبال کلب میچ کے دوران پیش آیا جہاں 25 سالہ گول کیپر ایسپیل نے پنالٹی کِک کو کامیابی سے روکا تاہم اس کے چند ہی لمحوں بعد وہ لڑ کھڑا کر وہیں گراؤنڈ میں گر پڑا۔
رپورٹ کے مطابق فوری طورپرگول کیپرکے لیے طبی امداد طلب کی گئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں کچھ دیر بعد مردہ قرار دے دیا۔
گول کیپرکی پوسٹ مارٹم رپورٹ پبلک نہ کیے جانےکے باعث موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
نوجوان گول کیپر کی موت پر بیلجیئم سمیت دنیا بھر میں فٹبال شائقین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔