اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ساری پارٹی کو کہتا ہے جیلیں بھردو، خود چوہا گھر میں چھپ گیا ہے، ورکروں کوآوازیں دے رہا ہے کہ زمان پارک پہنچو اور مجھے بچاؤ۔
ساری پارٹی کوکہتا ھےجیلیں بھردو.خودچوہا گھر چھپ گیا ھے. ورکروں کوآوازیں دےرہا ھےزمان پارک پہنچو مجھے بچاؤ. عدالت کوکہتا ھےمیں بزرگ وعمر رسیدہ زخمی ھوں حاضر نہیں ھوسکتا.اسکے ساتھی2دن قید ھوتے ھیں توTV پہ بیٹھ کےروتےھیں.
یہ نواز شریف تھا بیٹی کا ھاتھ پکڑےوطن واپس قید کاٹنے آ گیا.— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 17, 2023
وزیر دفاع نے سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو کہتا ہے میں بزرگ و عمر رسیدہ زخمی ہوں، حاضر نہیں ہوسکتا، اس کے ساتھی 2 دن قید ہوتے ہیں تو ٹی وی پر بیٹھ کے روتے ہیں، یہ نواز شریف تھا، بیٹی کا ہاتھ پکڑے وطن واپس قید کاٹنے آ گیا۔
دوسری جانب عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ڈاکٹر انہیں اجازت نہیں دے رہے۔